شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / تھیٹر میں تخلیقات اور تحقیقات دونوں ضروری ہیں، توقیر ناصر

تھیٹر میں تخلیقات اور تحقیقات دونوں ضروری ہیں، توقیر ناصر

لاہور(پریس ریلیز)تھیٹر میں تخلیقات اور تحقیقات دونوں ضروری ہیں، اپنا موقف منوانے کے لئے ابلاغ اہم ہتھیار ہے،ہمیں اپنے ہاں تہذیبی و ثقافتی اور سماجی و سیاسی شعبہ میں اعلی معیار کو ثابت کرنا ہوگا،اپنی صلاحیتوں کے اظہار میں اپنے سینئر کا تجربہ شامل کر لیں منزل مل جائے گی۔ ا ن خیالات کا اظہار نامور اداکار و چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے ہجویری یونیورسٹی میں میڈیا کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک سیمینار میں کیا۔ انھوں نے کہاکہ جدید دنیا سے وابستہ ہونے کے لئے تھیٹر اور میڈیا کی جدید تعلیم کی طرف توجہ دینا ہوگی،اپنی توانایؤں کو اپنے مثبت خیالات منظم کرنے میں خرچ کریں،آپ خوب صورت سماج پیدا کرنے کے لئے کام کریں آپ کی شخصیت خود بخود خوب صورت ہونے لگے گی۔صحافی ہونے کے ناطے دنیا میں اپنے ملک کی اصل شناخت کی ترویج کریں۔انھوں نے نشست کے آخر پر نوجوان طلبہ و طالبات کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئےجسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت قائم