شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی محمود الحسن نے اپنے عہدے کا چارج لے لیا

ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی محمود الحسن نے اپنے عہدے کا چارج لے لیا

پتوکی(نامہ نگار)ڈی پی او قصور کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔میڈیا تعاون کرے تاکہ مل جل کر جرائم پیشہ افراد کاراستہ روکا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی محمود الحسن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سٹی پریس کلب پتوکی کے ارکان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چوروں ، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرموں، جرائم پیشہ افراد اور جوئے کے اڈوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور پورے علاقے میں گشت کا نظام پہلے سے موثر اور مضبوط بنادیا گیا ہے۔تھانے میں ہر آنے والے سائل کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی محمو دالحسن نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرہ کیلئے ناسور ہیں ان کا قلعہ قمع کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی محمو دالحسن نے کہا کہ میرے دورازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے جب چاہیں میر ے پاس آئیں انہیں مایوس نہیں کرونگا۔ اس موقع پر سٹی پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں ، جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم اور میڈیاکوارڈنیٹر محمد خالدور ک بھی موجودتھے

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ کا سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کاحکم