شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل مظفر خان سیال کی چیئرمین الحمراء توقیر ناصر سےملاقات

لاہور:ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل مظفر خان سیال کی چیئرمین الحمراء توقیر ناصر سےملاقات

لاہور(پر یس ریلیز)معاشرے میں ثقافتی حسن دیکھنا چاہتا ہوں جو امن، بھائی چارے اور معاشرتی رویوں میں برداشت کے عنصر کے فروغ سے ممکن بنائیں گے، اعلی اقدار انسانی حقوق کی محافظ اور پرُرونق رسوم ورواج سماجی زندگی کا حسن ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء مظفر خان سیال نے چیئرمین الحمراء توقیر ناصر سے باضابطہ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء مظفر خان سیال کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے اس عزم کا پختہ عندیہ دیا کہ ہم لاہورآرٹس کونسل کے تاثر کو بھرپور انداز سے بہتر بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پر کام کررہے ہیں ،فیملی ڈرامہ کا آغاز اس منشور کا اہم جز و ہے،ڈرامہ سپاہی مقبول حسین کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے ،چیئرمین الحمراء توقیر ناصر ملکی و غیر ملکی سطح پر الحمراء آرٹس کونسل کا وطن عزیز کا سوفٹ امیج بہتر بنانے کی کاوشیوں کا بھی ذکر کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر مظفر خان سیال نے عالمی شہرت یافتہ اداکارد چیئرمین الحمراء توقیر ناصر کے ساتھ مل کر لاہورآرٹس کونسل کے منشور کو آگے بڑھانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پولیو قطرے پلانا قومی فریضہ ہے ،شہری پولیو خاتمے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،لوزیہ فراز