شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ تشکیل، اعجاز احمد قیادت کریں گے

ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ تشکیل، اعجاز احمد قیادت کریں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد گرین شرٹس کی کپتانی کریں گے۔ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں اعجاز احمد، غلام علی، ساجد علی، شاہد انور، غفار کاظمی، دستگیر بٹ، جعفر قریشی، ظفر علی، امتیاز احمد تارڈ، صغیر عباس، جاوید حفیظ، بابر الطاف، عامر توصیف، آصف حیات، مظہر حسین اور عاصم شامل ہیں۔ ٹیم 17 نومبر کو سڈنی روانہ ہوگی جبکہ ویٹرنز ورلڈ کپ 20 نومبر سے 5 دسمبر تک شیڈول ہے، ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی

یہ بھی پڑھیں  میرے اغواء میں ملوث افراد کا تعلق پنجاب سے تھا، علی حیدر گیلانی