تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی اوکاڑا کی گاؤں ٹھٹہ غلام کی وزٹ

downloadاوکاڑا(نمائندہ خصوصی)ڈی سی اوکاڑا سید گلزار حسین شاہ نے شہر سے تیس کلو میٹر دورصاف ستھرا گاؤں ٹھٹہ غلام کا وزٹ کیااس موقع پر انجمن فلاح عامہ کے عہدیدران اور مقامی لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیاڈی سی او نے پورے گاؤں کا وزٹ کیا اور انہوں نے گاؤں کے صاف ستھرے گھر دیکھے گھروں اور گلیوں کی صفائی پر انہوں نے انجمن کے عہدیدران کو مبارکباد دی اس موقع پر انہوں نے گاؤں کے لوگوں کو اپنے خطاب میں زور دیا کہ وہ اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن پر میں یہاں کے مکینوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے گاؤں کے سب سے زیادہ صاف ستھرے گھر میں وائٹ فلیگ لہرایا اور گھر کے مکین کو انجمن کی طرف سے انعام بھی دیا اس موقع پرانجمن فلاح عامہ کی طرف سے گاؤں کے لوگوں کو پلاسٹک کے شاپر سے نجات دلانے اور ماحول کو صاف رکھنے کی غرض سے کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے*

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:مجھے فخر ہے کہ میں اپنے وارڈ کے مکینوں کے سامنے ہمیشہ اللہ کے فضل سے سرخرو ہوا،عبدالرحمن

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker