تازہ ترینکھیل

پہلا ون ڈے:پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 225کا ہدف

afradiگیانا(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے دوران گرین شرٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 224 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈوین براوو نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ بارش کی وجہ سے آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کا آغاز مایوس کُن رہا اور ٹیم میں واپس آنے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد چوتھے اوور میں آوٹ ہوگئے۔ ناصر جمشید چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستانی مڈل آرڈر ماضی ہی کی طرح ایک مرتبہ پھر ناکام رہا جبکہ بارش کی وجہ سے دوبارہ تاخیر سے قبل پاکستان کے چار کھلاڑی 23 رنز ہر آؤٹ ہوچکے تھے۔ بعد ازاں اسد شفیق صفر جبکہ وکٹ کیپر کی حیثیت سے کھلائے جانے والے عمر اکمل انیس رنز بناسکے۔ اس موقع پر کپتان مصباح الحق اور ٹیم میں واپسی کررہے شاہد آفریدی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ مصباح اور آفریدی نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور پاکستان کے مجموعے کو دو سو تک لے جانے میں مدد دی۔ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 76جبکہ کپتان مصباح الحق نے 52رنزبنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب جیسن ہولڈر نے چار کھلاریوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کمار روچ نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی مہم کیلئے سوناکشی سنہا کی ضرورت نہیں، شتروگھن سنہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker