شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / تحصیل پتوکی کے علاقے گھمن کے میں پانچ افراد نے شادی شدہ لڑکی کو اغوا کر لیا

تحصیل پتوکی کے علاقے گھمن کے میں پانچ افراد نے شادی شدہ لڑکی کو اغوا کر لیا

پتوکی (تحصیل رپورٹر )تحصیل پتوکی کے علاقے گھمن کے میں پانچ افراد نے شادی شدہ لڑکی کو اغوا کر لیا۔مقدمہ درج۔تفصیلا تکے مطابق گھمن کے میں رہائش پذیر محمد اکرم کی بھتیجی ملنے کیلئے اپنے چاچا کے گھر آئی ہوئی تھی کہ رات دس بجے کے قریب غلام محی الدین نامی شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور گھرمیں موجود محمد اکرم کی بھتیجی ندا حیات کو اغوا کر کے لے گیا۔ملزمان جاتی دفعہ پچاس ہزار روپے کی نقدی رقم اور دو تولے سونے کے زیورات بھی ساتھ لے گئے پولیس نے اغوا ہونے والی لڑکی ندا حیات کے چچا محمد اکرم کی تحریری درخواست پر غلام محی الدین ، احمد ، گلزیب سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما قاسم ضیاء گرفتار