شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:عید میلادالنبی پر امن و امان کی صورت حال کنٹرول کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،اے سی آصف ڈوگر

بھائی پھیرو:عید میلادالنبی پر امن و امان کی صورت حال کنٹرول کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،اے سی آصف ڈوگر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)عید میلادالنبی پر امن و امان کی صورت حال کنٹرول کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گااورگنے کا کاشتکاروں کے مسائیل کو حل کیا جائے گا۔سرکاری ملازمین عوام کے خادم بن کر انکے مسائل حل کریں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرسردار آصف علی ڈوگر نے بھائی پھیرو پریس کلب کے صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے کیا۔وفد میں سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،صدر میاں خالد رفیق،سیکرٹری نعیم سلطان ملک عباس ،سید بابر مشہدی ،خضر فریاد بھٹی شامل تھے۔وفد نے اے سی پتوکی سردار آصف کی توجہ علاقے اور بھائی پھیرو شہر کے مسائل کی طرف توجہ دلاتے کہا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں،شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے راستوں میں رکاوٹیں دور کی جائیں اور گنے کے کاشتکاروں کے مسائیل حل کیے جائیں۔اے سی پتوکی سردار آصف نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے کہا کہ صحافی اور عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور علاقے کے مسائیل سے آگاہ کریں انشا اللہ عوامی مسائل کو حل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی پر امن و امان کی صورت حال کنٹرول کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ عاشقان مصطفے یکسوئی کے ساتھ نبی رحمت کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات اور ملتان روڈ پر قائم جگہ جگہ رکشوں ،ٹرکوں،ویگنوں کے اڈوں کو متبادل جگہ مہیا کر کے آمدو رفت میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی ۔سردار آصف نے کہا کہ گنے کا کاشتکاروں کو بقایا جات کی ادائیگی کیلیے پتوکی شوگر مل کے چینی کے سٹاک کو سیل کردیا گیا ہے اور یہ چینی فروخت کرکے کسانوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے اس کے علاوہ بھی کسانوں کے تمام مسائیل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف شہریوں اور صحافیوں کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھُلے ہیں ۔ انہیں بلا خوف و خطر معاشرے کے مسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کرنا چاہیے ۔ کیونکہ ان کے تعاون کے بغیرانتظامیہ تنہا کچھ نہیں کر سکتی ۔صحافی معاشرے کی آنکھ کا تارہ ہوتے ہیں اور انکی مثبت تنقید سیانتظامیہ کو اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی علاقہ بھائی پھیرو کے عوام،علمائے اکرام،کسانوں اور صحافیوں سے اپنے رابطوں کو مضبوط کرنے اور عوام کے مسائیل ان کی دہلیز پرحل کرنے کیلیے بھائی پھیرو کا دورہ کریں گے اور عام مظلوم عوام کی داد رسی کے لیے موقع پر احکامات جاری کریں گے ۔انہوں نے اپنے ماتحت افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے خادم بنیں اور سائلوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور میرٹ پرجلد از جلدانصاف مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں  جنوبی افریق نے کالی آندھ کوآوٹ کلاس کردیا،257رنز سے شکست