شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چونیاں: D.E.O سیکنڈری قصور کاگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ،

چونیاں: D.E.O سیکنڈری قصور کاگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ،

چونیاں(نامہ نگار) D.E.O سیکنڈری قصور کاگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ، سکول کے مثالی ڈسپلن اور بہترین صفائی پرپرنسپل ملک اللہ داد کو شاباش،ٹیچر محمد افضل شاہین کواعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سند دینے کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قصور میاں مقصود احمد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ کیا۔انہوں نے مختلف کلاسوں میں طلبہ کی ہوم ورک کاپیاں ، ڈائریاں اور فائل ورک چیک کیا۔سائنس لیب ، ٹیکنیکل لیب اورکلاس روم کی سجاوٹ اور صفائی کو خاص طور پر چیک کیا۔ انہوں نے ٹیچر محمد افضل کے تدریسی طریقہ و کارکردگی کو سراہااور ان کے کمرہ جماعت میں سجاوٹ ، تعلیمی چارٹ و فلیکس کو بہت زیادہ پسند کیا اور کلاس روم کو بہترین قرار دیتے ہوئے دیگر اساتذہ کو بھی انکی پیروی کرنے ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روزانہ کے ٹیسٹ سسٹم کی بدولت طلبہ میں نکھار پیدا ہوگا۔کمزورطلبہ کیلئے الگ کلاس اور اضافی ٹائم دینے سے رزلٹ بہترین ہو گا۔ فروغ تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ طلبہ پر انفرادی توجہ کی بدولت ان میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے پرنسپل ملک اللہ داد نے تعلیمی ماحول کو بہترین بناتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں عمرہ کے علاوہ ایک بھی چھٹی نہ کرنیوالے ٹیچر محمد افضل شاہین اور موجودہ سال بلا ناغہ پڑھانے والے اساتذہ شیخ محمد اکرم،رانا محمد سرور، رضوان کو Appreciation Letter دیتے ہوئے کہاکہ ایسے اساتذہ دوسروں کیلئے رول ماڈل ہیں ۔جو خوشی ،غمی اور ہر حالت میں طلبہ کی بہتری کیلئے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ڈی جے بٹ کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری کے احکامات منسوخ