شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / عامر خان نے شاہ رخ خان کو خود سے بھی بڑا اسٹار قرار دیدیا

عامر خان نے شاہ رخ خان کو خود سے بھی بڑا اسٹار قرار دیدیا

ممبئی(نمائندہ شوبز ) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے شاہ رخ خان کو خود سے بھی بڑا اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ کا وارڈ روب میرے پورے گھر سے بڑا ہے۔اداکارعامر خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں خود کو اسٹار نہیں مانتا، لیکن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بہت بڑے اسٹار ہیں، ان کی ہر بات اسٹار والی ہے، وہ نہ صرف پرکشش ہیں بلکہ ان کے کپڑوں کا انتخاب بھی بہت اعلی ہے۔عامر خان نے دیوالی کا ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا دیوالی پر میں نے بہت عام سی ٹی شرٹ اورپینٹ پہنی تھی جو کافی پرانی تھی۔عامر خان نے کہا جب میں شاہ رخ خان کے گھر گیا تو انہوں مجھے اپنا وارڈ روب دکھایا جو میرے پورے گھرسے بہت بڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:پولیس کچی شراب کی بھٹی پرچھاپہ ڈھائی سو لیٹرشراب برآمد،ملزمان فرار