شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی سینیٹر منتخب،ذرائع

پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی سینیٹر منتخب،ذرائع

لاہور(پاک نیوز) غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق سینیٹ کی 2 نشستوں کے لیے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید کا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے مقابلہ تھا جب کہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان مقابلہ تھا جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔ سینیٹ کی 2 نشستوں کے لیے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کچھ تاخیر سے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے دوران اپوزیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 173 ووٹ کاسٹ کیے جن میں مسلم لیگ (ن) کے 166 اور پیپلزپارٹی کے 7 ووٹ کاسٹ ہوئے۔حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 179 اور اتحادی (ق) لیگ کے 10 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ن لیگ کے سہیل شوکت بٹ اور پی ٹی آئی کے اویس دریشک بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کرسکے

یہ بھی پڑھیں  چور بھی کہے چور چورچور