شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب 96سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب 96سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے

رائے ونڈ ( پاک نیوز ) تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب 96سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے،انہیں ڈینگی بخار کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ وہ سانس اور سینے کی تکلیف میں بھی مبتلا تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی ، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر شخصیات کی جانب سے حاجی عبد الوہاب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب 1922میں بھارت کے علاقہ سہارن پور اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے آبا ؤاجداد کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آگئے ۔ انہوں نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا اور اپنی عملی زندگی کا آغاز بطور تحصیلدار کیا لیکن کچھ عرصہ بعد ہی اپنا پیشہ چھوڑ کر دینی جماعت سے وابستہ ہو گئے۔انہوں نے بانی تبلیغی جماعت مولانا محمد الیاس کاندھلوی کے ساتھ6ماہ کا عرصہ گزارا۔حاجی عبدالوہاب بانی تبلیغی جماعت مولانا الیاس کاندھلوی،مولانا محمد یوسف کاندھلوی،مولانا انعام الحسن کاندھلوی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔تبلیغی جماعت کے پہلے امیر محمد شفیع قریشی ،دوسرے امیر حاجی محمد بشیر مقرر ہوئے اورانکی وفات کے بعد حاجی عبدالوہاب کو عالمی تبلیغی جماعت کا تیسرا امیر مقرر کیا گیا ۔امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب نے دنیاوی معاملات کو کبھی ترجیح نہیں دی ،حاجی عبدالوہاب نے اپنی زندگی میں ایک شادی کی جس سے کوئی اولاد نہیں ہوئی

یہ بھی پڑھیں  آسان نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا۔۔۔۔۔۔۔