تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیس نے چھاپہ مارکر خطرناک بین الاضلاعی،،ڈکیت گینگ،، کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر خطرناک بین الاضلاعی،، امجد ڈکیت گینگ،، کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ۔اسلحہ اور مسروقہ مال بر آمد۔تفصیلات کے مطابق جمبر،بھائی پھیرو اور مانگا منڈی کے گردو نواح میں سرگرم درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک،، امجد ڈکیت گینگ ،، کافی عرصہ سے ڈکیتیوں میں ملوث تھا گزشتہ روز اطلاع ملنے پر بھائی پھیرو سٹی پولیس کے ایس ایچ او سٹی تھانہ عاطف نزیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ امرود کے باغ میں چھپے خطرناک اشتہاری ڈاکووں کے ایک گروہ پر چھاپہ مارا۔پولیس نے ڈرامائی طور پر ڈکیت کے سرغنہ امجد عرف امجدی اور اسکے ساتھی احسان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ناجائز اسلحہ اور بھاری گولہ بارود بر آمد کرلیا جبکہ ملزممان کے دو ساتھی مشتاقی بیٹو اورطیب کھوکھر رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ملزمان سے اسلحہ اور نقدی برامد کرکے مقدمہ کا اندراج کردیا ہے۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او سٹی اور ڈی پی او قصور کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  کلبھوشن کی سزا موت پر نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker