شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور ملاوٹ نے موجودہ نظام کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔رحمت خاں وردگ

پھولنگر:ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور ملاوٹ نے موجودہ نظام کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔رحمت خاں وردگ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑہتی ہوئی کرپشن اور ملاوٹ نے موجودہ فرسودہ نظام کی جڑیں کھوکھلی کرکے رکھ دی ہیں۔موجودہ حکومت نے الیکشن سے پہلے کرپشن اور ملاوٹ کے خاتمے کا نعرہ لگایا تھا مگر دونوں ہی بیماریاں ملک میں ابھی تک جاری ہیں ۔پورے پاکستان میں ایرانی تیل کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ہر دور کی اپوزیشن نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید مگر یہ کبھی نہیں ہوا کہ پارلیمان میں بدمعاشی کی جائے اور کسی دوسرے پارلیمینٹیرین کو مراثی کہا جائے یہ باتیں انہوں نے وردگ پمپنگ اسٹیشن خانکے موڑ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں انہوں نے نیب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ نیب کو سب سے بڑا کرپٹ شخص جہانگیر ترین نظر نہیں آتا جبکہ شہباز شریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود اسے گرفتار کیا ہوا ہے مذکورہ کرپٹ ترین شخص نے سپریم کورٹ کے سامنے کھڑے ہوکر وعدہ کیا تھا کہ گنے کے کاشتکاروں کو 184روپے کے حساب سے گنے کی پیمنٹ کی جائے گی مگر گنا اٹھا کر 40روپے کم ادائیگی کی گئی جو غریب کاشتکاروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے انہوں نے بتایا کہ تحریک استقلال کئی سال سے کہ رہی ہے کہ ہر ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ بنائے جائیں کیونکہ فیصل آباد میں اگر بیننچ نہیں تو سائلوں کو لاہور آنا پرتا ہے جس کی وجہ سے پیسوں اور وقت کا ضیاع ہوتا ہے ایک وکیل دو سو کلومیٹر آنے جانے کا سفر طے کرکے لاہور ہائی کورٹ آتا ہے اگر فیصل آباد ،سرگودھا وغیرہ میں بینچ قائم کردئے جائیں تو عوام کیلئے بہت فائدہ مند ہے انہوں نے کہا کہ ججوں کی تعداد بڑھائی جائے دیوانی مقدمات کا چھ ماہ میں جبکہ فوجداری کا ایک سال میں فیصلہ ہوجانا چاہئے۔انہوں نے نے وزیر اعظم عمران خاں اور ان کے وزیروں کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن والوں کے ایک دائرے میں رہ کر جواب دینا چاہئے گالم گلوچ کوئی حل نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں  صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی، فیصل آباد کی 70فیصد سے زائد صنعتیں بند