تازہ ترینعلاقائی

وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی انور خان کو عہدے سے فوری طور پر ہٹادیا گیا

asifاسلام آباد(بیوروچیف)بجلی کی لوڈشیڈنگ اور شکایات پر وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی انور خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ چیئرمین واپڈا کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن کل جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور شکایات پر وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی انور خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، ان کی جگہ سیف چٹھہ نئے سیکریٹری پانی وبجلی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے چیئرمین واپڈا کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن کل جاری کردیا جائے گا۔ چیئر مین واپڈا راغب شاہ کو ایک ماہ میں کارکردگی دکھانے کا ٹاسک دیا گیا تھا مگر اطمینان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  سیرپ ہلاکتیں،تفصیلی رپورٹ پیش ،وزیراعلیٰ کا ذمہ داروں کیخلاف کریمنل انویسٹی گیشن کاحکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker