شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:چوروں کے احتساب کیلئے نیب کاوجودغنیمت ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور:چوروں کے احتساب کیلئے نیب کاوجودغنیمت ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کیخلاف زہراگلنا ناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔شواہد کے بغیر اداروں پرتنقید کافیشن کرپشن سے زیادہ خطرناک ہے،کسی ملزم کومحتسب پرچارج شیٹ لگانے کاحق نہیں پہنچتا۔چوروں کے احتساب کیلئے نیب کاوجودغنیمت ہے،عوام اداروں کی مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔طاقتورچوروں کیخلاف کمزورلوگ شہادت دینے سے ڈرتے ہیں،اس کے باوجود نیب نے اپنے آئینی کردارسے انصاف کرتے ہوئے چوروں سے خطیرقومی سرمایہ بازیاب اور شہریوں کااعتماد حاصل کیا ۔نیب نے بڑے مگرمچھوں اوربڑی مونچھوں والے چوروں کوگرفت میں لیاتاہم چوروں سے چوری منوانااورلوٹ کھسوٹ کی رقوم نکلواناکوئی آسان کام نہیں ۔ڈی جی نیب کے انٹرویوپرپابندی عائد کردی گئی ہے مگر چور ان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے میں آزاد ہیں ،انہیں کون روکے گا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ مجاہدکامران نے اپنی صفائی دینے کی بجائے الٹا نیب پرکیچڑاچھالنا شروع کردیا،نیب حکام پر گرفتارچوروں کی”گھر جمائی ”کی طرح آؤبھگت کرنافرض نہیں۔نیب میں گرفتارچوروں کوجوسہولیات اورمراعات دستیاب ہیں وہ ہرگز اس کے مستحق ۔انہوں نے کہا کہ نیب کیخلاف شورمچا ناچوروں کی عادت اورضرورت ہے ، شہری نیب قوانین میں ترمیم کی اجازت نہیں دینگے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال اورڈی جی نیب شہزاد سلیم کاکوئی نجی ایجنڈا نہیں ،احتساب کاڈنڈا صرف چوروں کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ چوروں کے حقوق کی دہائی دینے والے پاکستان اورپاکستانیوں پررحم کریں۔نیب حکام اپنے مدمقابل بدعنوان اوربدزبان عناصر سے مرعوب ہوئے بغیر احتساب جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال اورڈی جی نیب شہزاد سلیم نے قومی وسائل میں نقب لگانیوالے بااثر مافیاز کے احتساب کابیڑااٹھایا، لہٰذاء انہیں ٹارگٹ کیاجانا فطری ہے۔ چوروں کاگروہ اپنے بے سروپا بیانات سے عوام کو آزادعدلیہ ،افواج پاکستان اور نیب سمیت ریاستی اداروں سے متنفریابیزارنہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگرنیب حکام نے چوروں کے احتساب کومنطقی انجام تک نہ پہنچایا توتاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:موٹروے پولیس نےمختصرعرصےمیں بہترین خدمت کی مثال قائم کی، SSPمو ٹروے
error: Content is Protected!!