تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:راجباہ نیاز بیگ میں 15 فٹ چوڑا شگاف

بھائی پھیرو(نامہ نگار)راجباہ نیاز بیگ میں 15 فٹ چوڑا شگاف درجنوں دیہات کی ہزاروں ایکڑ زمین نہری پانی سے محروم ہونے کا خدشہ۔پختہ نہر پختہ سڑک اور بلوکی بی ایس لنک کی پل کو کروڑوں کے نقصان کا اندیشہ۔ محکمہ نہر کی نا اہلی کی وجہ سے پل پہلے بھی کئی بار یہاں سے ٹوٹ چکا ہے. تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بلوکی کے قریب پنجاب کی بڑی نہر بی ایس لنک سے گزرنے والی راجباہ نیاز بیگ ٹوٹ جانے سے نہر میں 15 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا اسکی وجہ سے راجباہ نیاز بیگ کے سرائے مغل علاقے کے درجنوں دیہات جن میں بلوکی سندھو کلاں راکھ والا روڈے کٹار مل راکے گھمن وغیرہ شامل ہیں ان قصبات کی ہزاروں ایکڑ کی اراضی کا نہری پانی سے محروم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا یے ٹوٹی ہوئی نہر سے بہنے والے پانی کی وجہ سے راجباہ نیاز بیگ اور قریب گزرنے والی سڑک اور تھانہ سرائے مغل کو ملانے والی قومی شاہرہ کو بھی شدید خطرات ہیں یہ عمل قابل ذکر ہے کہ چند ماہ پہلے بھی یہ نہر ٹوٹ گئی تھی جیسے محکمہ انہار کے ٹھیکداروں نے لاکھوں روپوں میں اس شگاف کو پر کیا مگر پر کرتے وقت اس کی سہی کمپیکشن نہ کی گئی جس کی وجہ سے دوبارہ ٹوٹ گیا متاثرہ دیہات کے کاشتکاروں عبد الناصر محمد اصغر اور درجنوں کاشتکاروں کا کہنا ہے یہ شگاف محکمہ انہار کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے اور اسے جلد از جلد اس شگاف کو پر نہ کیا گیا تو کاشتکاروں اور حکومت کا کروڑوں روپوں کا نقصان ہونے کا شدید خطرہ ہے..محکمہ نہر اس شگاف کو پر کرنے کی کوشش کر رہا ھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button