بین الاقوامیتازہ ترین

کراچی میں قونصل خانے پر حملے سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے: چین

بیجنگ(ڈیسک نیوز) چین کا کہنا ہے کراچی میں قونصل خانے پر حملے سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، دونوں ملک باہمی اعتماد، دوستی اور تعاون کے رشتوں میں منسلک ہیں، بروقت اور موثر کارروائی پر پاکستانی فورسز کے شکر گزار ہیں۔چین نے جاں بحق اہلکاروں کے ورثا اور زخمیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ جینگ شوآنگ نے کہا حملے میں جاں بحق اہلکاروں کے ورثا اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین تمام موسموں کے آزمودہ تذویراتی شراکت دارہیں، پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعلقات مضبوط رہیں گے، پاکستان نے سی پیک اور چینی باشندوں کے تحفظ کا اعادہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم، 47اشتہاری مجرمان کو گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker