تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل شاپ سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ چار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل شاپ کے مالک کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواح میں دینا ناتھ سٹاپ پر 786موبائل شاپ پر پر ڈکیتی کی واردات میں چار ڈاکو دکان میں اسلحہ سمیت داخل ہوئے اور دکان کے مالک شفقت علی پر تشدد کرتے رہے اور دکان سے ایک لاکھ روپیہ نقدی ۔قیمتی موبائل اور کمپوٹر چھین کر فرار ہو گئے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر پھول نگر اور چوکی انچارج دینا ناتھ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ملزم گرفتار کر لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button