تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔ملتان روڈ پر جعلی ڈرگ انسپکٹر بن کر میڈیکل اسٹوروں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ملتان روڈ پر جعلی ڈرگ انسپکٹر بن کر میڈیکل اسٹوروں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا گیاتفصیلات کے مطابق دو روز قبل ندیم اور اسکے دو ساتھی نواحی گاوں دیناناتھ میں خلیل فارمیسی پر آئے اپنے آپ کو ڈرگ انسپکٹر ظاہر کرکے فارمیسی کے مالک سے پانچ ہزار روپیہ بٹور لیا۔گزشتہ روز وہ دوبارہ پھر خلیل فارمیسی میں آدھمکے اور فارمیسی کے مالک سے مزید رقم طلب کی۔شک گزرنے پر الخلیل فارمیسی کے مالک نے جعلی ڈرگ انسپکٹر اور اسکے ساتھی کو انکی گاڑی سمیت مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔مقامی پولیس نے فراڈیے ڈرگ انسپکٹر اور اسکے ساتھی کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button