
اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹویٹ آیا ہے جس میں انہوں نے حکومتی سو روز کو یوٹرن قرار دے دیا ہے، انہوں تصویر کے ذریعے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سو دن میں یوٹرن لینے میں مصروف تھے۔