تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:تین افراد نے رقم کے لالچ میں ایک شخص کوقتل کر کے نعش جمبر نہر کے قریب پھینک دی، مقدمہ درج

پتوکی(نامہ نگار) پانچ سال قبل اہلخانہ سے ناراض ہوکر آنے والے میاں چنوں کے رہائشی بشیر احمد کے والد کو تین افراد نے رقم کے لالچ میں قتل کر کے نعش جمبر نہر کے قریب پھینک دی مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق بشیر احمد کا والد محمد لطیف پانچ سال قبل گھر والوں سے ناراض ہوکر محمد شہزاد کے پاس رہنے لگااور اس دوران محمد لطیف جو جوتوں کا کاریگر تھا جوتے بنا کر محنت مزدوری کرنے لگا۔محمد لطیف نے عمرہ کیلئے ایک لاکھ روپے کی رقم اکھٹی کی تاہم اس دوران محمد شہزاد کے دل میں لالچ پیدا ہوگیا گزشتہ دنوں محمد شہزاد اپنے دیگر دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ عبدالطیف کو لیکر جمبر کی طرف جارہا تھا کہ جمبر نہر کے قریب کچی پٹڑی کی طرف اسے لے گیا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس کو قتل کر دیا اور اس کی نعش قریبی گڑھا میں پھینک دی اہل خانہ کو شک گزرنے پر انہوں نے تلاش شروع کی تو بشیر احمد کے والد کی نعش جمبر نہر کے قریب گڑھا سے مل گئی تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقتول کے بیٹے کی درخواست پر محمد شہزاد سمیت تین ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker