شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / غربیوں اور ناداروں کی مدد کرنے والے افراد معاشرے کا زیور ہیں۔اداکارتوقیر ناصر

غربیوں اور ناداروں کی مدد کرنے والے افراد معاشرے کا زیور ہیں۔اداکارتوقیر ناصر

لاہور(پریس ریلیز)ہنر مند سماج کی تشکیل زندہ قوموں کا اشعار ہے،غربیوں اور ناداروں کی مدد کرنے والے افراد معاشرے کا زیور ہیں۔ہمیں اپنی اخلاقی ،انفرادی اور ملکی ذمہ داری پوری کرنی ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار نامور اداکاروچیئرمین توقیر ناصر نے ’’ہم خاص‘‘تنظیم کے زیر اہتمام غریب ،نادار اور خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ غربیوں کی امداد کرنے والے مخیر حضرات معاشرے کا روشن چراغ ہیں، ہمیں اپنے سماج میں غربت کی وجوہات نہ صرف تلاش بلکہ ان کا حل بھی ڈھونڈناہوگا،فنون لطیفہ خصوصاََ ڈرامہ اس حوالے سے عوامی شعور بیدار کرسکتاہے۔اس موقع پر معروف آرٹسٹ راشدمحمود نے کہا صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے ہمیں ایک دوسرے کا دکھ درد سمجھنا ہوگا،باہمی بھائی چارہ سے غربت کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  طاہر القادری نے رائیونڈ مارچ میں شرکت کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے:شیخ رشید