تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ملتان روڈ و مین بازار او ردیگر جگہوں پر قبضہ مافیا کا راج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تجاوزات و قبضہ مافیا ان ایکشن،ملتان روڈ و مین بازار و دیگر جگہوں پر قبضہ مافیا کا راج،کوئی روک سکے تو روک لے، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی و ڈپٹی کمشنرقصورکو قبضہ مافیا کا کھلا چیلنج،حکومت وقت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،شہری حلقے۔تفصیلات کے مطابق۔ملتان روڈ بھائی پھیرومین بازار و دیگر ملحقہ بازاروں میں قبضہ مافیا نے ٹھیلے پھٹے اور ریڑھیاں لگوا کر سرکار کی جگہوں پر قبضہ جماتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی و ڈسٹرکٹ کمشنر قصور کو کھلا چیلنج کرتے ہوئے ایک ہی رٹ لگا رکھی ہے کہ کوئی روک سکے تو روکے لے ہم یہاں سے ہلنے والے نہیں کیونکہ میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کا عملہ خود ملوث ہے اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لیے جب اسسٹنٹ کمشنر پتو کی سردار محمد آصف ڈوگر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہت جلد تجاوزات و قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ جبکہ اس تمام تر صورتحال کے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ حکو مت وقت ایک عرصہ سے تبدیلی کا واویلا کررہی ہے مگر بھائی پھیرو میں تو دور دور تک تبدیلی کا کوئی نام و نشان تک نہیں ہے کیونکہ یہاں پر تو تجاوزات و قبضہ مافیا جوں کا تُوں ہی راج ہے تو پھر تبدیلی کہاں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button