شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:نواحی گاؤں لکھن کے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد موقع پر جان بحق اور پانچ شدید زخمی

پتوکی:نواحی گاؤں لکھن کے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد موقع پر جان بحق اور پانچ شدید زخمی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )تحصیل پتوکی کے نواحی گاؤں لکھن کے میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جان بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی کے نواحی گاؤں لکھن کے میں زمین کے تنازع پر سابقہ رنجش کی بنا پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ۔فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد چھبیس سالہ الماس خاں اور پچاس سالہ احمدین موقع پر جان بحق ہوگئے اور پانچ افراد شدیدزخمی ہوئے ہیں جانبحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ایک ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو لاہور اور دوسری کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر پتوکی منتقل کر دیا ہے فائرنگ کی وجہ زمین اور پانی کی تقسیم پر تنازع بتایا جاتا ہے دونوں گروپ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔پولیس نے کارائی شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے، وزیراعظم