شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:جس نے عوام کواحساس محرومی دیا وہ قومی مجرم ہے: اسدعلی کھوکھر

لاہور:جس نے عوام کواحساس محرومی دیا وہ قومی مجرم ہے: اسدعلی کھوکھر

لاہور(پریس ریلیز)پاکستان تحریک انصاف کی ممتازرہنمائاورنامزدامیدوارپی پی168ملک اسد علی کھوکھر نے کہا کہ جس نے عوام کواحساس محرومی دیا وہ قومی مجرم ہے۔سابقہ حکمرانوں اوران کے حواریوں نے پی پی 168کے عوام سے انتقام لیا۔ووٹرز نے سابقہ حکمرانوں سے اپنے حلقہ پی پی168کے ترقیاتی فنڈز کاحساب مانگ لیا،شیراورتیر ظلم کے نشان ہیں ،13دسمبر بلے کی بازی کادن ہے ۔ انتھک خدمت اورووٹرزکی مشاورت سے پی پی168کوشہرلاہور کاماڈل حلقہ بنا دوں گا۔حلقہ میں تعمیروترقی کیلئے ترجیحات کی فہرست بنالی ہے ،کامیابی کے فوری بعد ہماراکام بولے گا ۔ماضی میں ترقیاتی فنڈز میں سے ایک ٹیڈی پیسہ بھی پی پی168کے عوام تک پہنچا۔وفاق اورپنجاب میں اقتدار پی ٹی آئی کے پاس ہے ،میں کامیابی کے بعد حلقہ کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز کاحصول یقینی بناؤں گا۔پاکستان کامستقبل پی ٹی آئی سے وابستہ ہے ،وزیراعظم عمران خان اوران کے ٹیم ممبرز ہم وطنوں کوبنیادی حقوق اورجدیدشہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔وہ انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔ اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے مختلف برادریوں کی نمایاں شخصیات اورمسلم لیگ (ن) سمیت متعدد پارٹیوں کے کارکنان نے ملک اسد علی کھوکھرکی بھرپورحمایت کااعلان کیا ۔ ملک اسد علی کھوکھرنے مزید کہا کہ کسی چورکاشوراسے احتساب سے نہیں بچاسکتا ۔و زیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ٹائیگرز بدعنوان عناصر کاتعاقب جاری رکھیں گے ،ان کامنطقی انجام تک پہنچنا نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوکپتان عمران خان کی طویل اننگز کی ضرورت ہے،انہیں امریکہ سمیت بیرونی قوتوں اورمقامی چوروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کر نے کاہنرآتا ہے ۔دبنگ عمران خان نے ملک دشمن قوتوں کادباؤ مستردکرتے ہوئے انہیں دوٹوک اندازمیں”نومور”کہاہے ۔نیب کوآزادانہ احتساب کرنے دیا جائے،کسی کواستثنیٰ حاصل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانامالیگ کا نیب سمیت آئینی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈاتعصب اورخوف کاشاخسانہ ہے ۔ ن لیگ والے نیب میں خامیاں بتاکر اپنی بدعنوانیاں نہیں چھپاسکتے ۔دوسروں پرانگلی اٹھانے سے قومی چوروں کی کمزوری اورچوری نہیں چھپ سکتی۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن قائدین پاک دامن ہیں توپھرانہیں نیب سے کس بات کاڈر ہے ۔ چوروں کی کرپشن کاپیمانہ چھلک رہا ہے ،ان کیلئے قانون کا شکنجہ تیارہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ نیب حکام چاروں صوبوں میں بے رحم آپریشن کریں۔ نیب کی چاپ سنائی دے تو ن لیگ والے بدحواس کیوں ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب حکام کو کرپشن کیخلاف موثر آپریشن کیلئے ڈنگ ٹپاؤ نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات کرناہوں گے۔نیب حکام گرینڈاپوزیشن کادباؤمستردکردیں اوردھونس کی ہرگزپرواہ نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے حکمران جمہوریت اورگڈگورننس کی ابجد تک سے ناآشنا تھے،بحیثیت وزیراعظم عمران خان کارویہ دانشمندانہ ہے۔ ماضی میں آئینی اداروں کے ساتھ بیجاچھیڑخانی اورمن مانی کانقصان اٹھانے کے باوجود سابقہ حکمران غلطیاں دہرانے سے بازنہیں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو بدنام کرنیوالے نیب زدگان سے بڑاپاکستان میں کوئی بدعنوان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سیاسی ،سماجی ،کاروباری اور مذہبی حلقوں کی جانب سے اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹر ڈ) اوکاڑہ کے نو منتخب عہد یداران کو مبارکباد
error: Content is Protected!!