پاکستانتازہ ترین

نیب آفس میں شریف برادران کی ملاقات

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے لاہور کے نیب آفس میں اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے نیب آفس پہنچے تو درجنوں کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر کارکنوں نے ان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔ بعد ازاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، زیر سماعت کیسوں اور قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نواز شریف نے اپنے بھائی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر مریم نواز، حمزہ شہباز، عباس شریف کے صاحبزادے اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker