شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شیخ رشیدکا ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان

شیخ رشیدکا ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان

راولپنڈی(بیوروچیف) وزیر ریلوے شیخ رشید نے ڈالر کی قیمت بڑھنے کو جواز بناتے ہوئے ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کے کرائے میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشنز پر وائی فائی چلا رہے ہیں جبکہ معذور افراد کی سہولت کےلئے کام شروع کردیا اور ٹریکنگ سسٹم کا آغاز بھی کررہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کےلئے تین نئی سفاری ٹرینیں چلائیں گے اور 23 دسمبر کو کراچی سے پشاور تک رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے کراچی جارہے ہیں اور اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کے گھر گرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ اپ کر دیں گے۔ سکھوں میں خوشی ہے، آئینی، قانونی اور جمہوری فیصلہ ہوا ہے۔ ننکانہ صاحب کو ڈیولپ کر رہے ہیں، سکھ بہت خوش ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے ملازم کوئی بھی ہو بغیر ٹکٹ پکڑا گیا تو نوکری سے برخاست کردوں گا۔ ویجی لینس شعبہ ختم کر دیا، گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے اور بھی شعبے ختم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا