پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے،ن لیگ

اسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان وسابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں،عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے،حکومت چلانا عمران خان اور ان کی ٹیم کے بس کی بات نہیں،قبل از وقت انتخابات کے بیان کے بعد وزیراعظم اپنی کرسی پرنہ بیٹھیں، جیل جانے والوں اور 150 سے زیادہ پیشیاں بھگتنے والوں کو این آر او کی ضرورت نہیں۔پیر کو اپنے ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) وسابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں،عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چلانا عمران خان اور ان کی ٹیم کے بس کی بات نہیں،قبل از وقت انتخابات کے بیان کے بعد عمران خان اپنی کرسی پرنہ بیٹھیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس وزیر اعظم کو اپنی حکومت پر اعتماد نہیں، وہ ایک منٹ بھی اپنی کرسی پر نہ بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی نااہلی چھپانے ے این آر او کی کہانی دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف این آر او مانگنے والے کا نام بتانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے علیمہ خانم کو این آر او دیا،علیمہ خانم کی منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل جانے والوں اور 150 سے زیادہ پیشیاں بھگتنے والوں کو این آر او کی ضرورت نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو اہلیہ سے اپنے وزیر اعظم ہونے کا پتہ چلتا ہے، انہیں ٹی وی سے ڈالر مہنگا ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام عمران خان کی حیثیت کو پہچان چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker