تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مقامی سکول میں بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ میں مقامی سکول کے زیر اہتمام بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر محمد عمران نے بچوں کا فری چیک آپ کیااور فری میڈی سن دی گئیں۔سردیوں میں بچوں کی خصوصی حفاظت کی جائے۔سپیشلست ڈاکٹر کا کیمپ کے شرکا سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو میں مقامی سکول بی ایم نے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جو میں چھوٹے بچوں کا چیک آپ فری کیا گیا ڈاکٹر محمدعمران کا کہنا تھا کہ سردیوں کے مو سم میں بچوں کی انتہائی دیکھ بھال کرنی چاہے کیونکہ ان میں قوت مدافعت بہت کم ہو تی ہے تو ان کو سردی زیادہ لگتی ہے جس سے خدا نخواستہ نمو نیا وغیرہ ہو نے کا زیادہ خطرہ ہو تا ہے اگر بچے کو کھانسی وغیرہ آئے تو فوری طور بر ڈاکٹر سے رجو ع کرنا چاہئے ۔ اس سے پہلے کہ بچے کو کو ئی مہلک خطرہ لاحق ہوجائے ۔ پرنسپل بی ایم ما ڈل سکول بشریٰ فاروق کا کہنا تھا کہ ہمارا فری میڈیکل کیمپ لگا نے کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کو فری میڈیکل چیک اور فری ادویات دی جائیں تاکہ چھوٹے بچوں کو کوئی مہلک بیماری کا خطرہ نہ لا حق ہو جائے ، فری میڈیکل کیمپ میں بچوں کو انتہائی نگہداشت اور حفاظت کے بارے میں بھی اگاہ کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker