پاکستانتازہ ترین

چودھری نثار کا اگلے ہفتے دھرنے کا اعلان

nisar ali khanاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے اگلے ہفتے سندھ اور بلوچستان کی صورتحال پر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے عزائم سندھ اور بلوچستان کے بارے میں ٹھیک نہیں ہیں، وہ وہاں کے الیکشن کے نتائج چوری کرنا چاہتےہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو مضبوط بنائے بغیر آزاد انتخابات کی امید نہیں۔ الیکشن کمشن کو مضبوط بنانے کےلئے اگلے ہفتے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن تک مارچ بھی کریں گے۔ طاہرالقادری کے لانگ مارچ اور دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے لانگ مارچ کی کوئی آئنی اور قانونی حیثیت نہیں تھی۔صوبوں میں مشاورت سے نگراں سیٹ اپ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  لیجنڈاداکار معین اختر کے مداح آج ان کی 64ویں سالگرہ منارہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker