شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہورآرٹس کونسل الحمراء اور لاہورپریس کلب کے زیر اہتمام فیملی کلچرل گالامنعقدکرانے کا فیصلہ

لاہورآرٹس کونسل الحمراء اور لاہورپریس کلب کے زیر اہتمام فیملی کلچرل گالامنعقدکرانے کا فیصلہ

لاہور(پر یس ریلیز)لاہورآرٹس کونسل الحمراء اور لاہورپریس کلب کے زیر اہتمام فیملی کلچرل گالامنعقد کیا جائے گا۔ فیملی کلچرل گالا کامقصد صحافیوں کی فیملیزکو صاف ستھری اور معیاری تفریح فراہم کرنا ہے،اس بات کا فیصلہ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیربرائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی خصوصی ہدایت پر اس فیملی کلچرل گالا کا اہتمام کیا جارہا ہے ،مشاورت کے لئے خصوصی کمیٹی ترتیب دے دی گئی ہے ،ضرورت پڑنے پر مزید کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔اس فیملی کلچرل گالا میں ڈرامہ ، فوک ڈانس،کامیڈی ، قوالی ، میوزک ، بچوں کے پروگرامزاور فورڈ سٹالز لگائے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس فیملی کلچرل گالا میں لاہور پریس کلب کے تمام ممبران اور انکی فمیلیزکو مدعو کیا جائے گا۔اجلاس کے شرکاء نے صوبائی وزیربرائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے صحافیوں اور انکی کی فیملیزکو تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچ قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، عبدالمالک بلوچ