شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا سینتالیس واں یوم شہادت آج منایاجارہاہے۔

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا سینتالیس واں یوم شہادت آج منایاجارہاہے۔

لاہور(پاک نیوز) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا سینتالیس واں یوم شہادت آج منایاجارہاہے۔ میجر شبیرشریف نے چھ دسمبر انیس سو اکہتر کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے۔چھ دسمبر انیس سو اکہتر کو میدان کارزار میں وطن عزیز کیلئے اپنا لہو پیش کرنیوالے میجر شبیر شریف شہیداٹھائیس اپریل انیس سو تینتالیس کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی اسکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی۔سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے میجر شبیر شریف نے انیس سو چونسٹھ میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔انیس سو اکہترکی جنگ میں میجر شبیر شریف بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے۔میجر شبیر شریف نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور چھ دسمبر انیس سو اکہتر کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔شہادت کے وقت ان کی عمر اٹھائیس برس تھی۔ ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر