تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:سابق سنیٹررضاخان کی رہائشگاہ پرمسلح افراد کی فائرنگ، نواسہ اور بیٹازخمی

mansehraمانسہرہ(قاضی بلال سے)ضلع انتظامیہ کے دفاتر سے متصل سابق سنیٹر رضا خان کی رہائش گاہ پر چھ مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر سابق سنیٹر کا بیٹا اور نواسہ شدید زخمی ہو گئے۔حملہ آور وقوعہ کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب۔ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق سینئر رضا خان کے گھر چھ حملہ آور زبردستی داخل ہوئے۔ جنہوں نے گھر میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں رضا خان کا بیٹا سکندر اور نواسہ اکبر ولد جہانگیر خان فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے۔ حملہ آور واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جبکہ ضلع انتظامیہ کے دفاتر کے قریب سابق سنیٹر رضا خان کی رہائش گاہ پر اندھا دھند فائرنگ کی بروقت اطلاع کے باوجود بھی پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کر سکی۔پولیس تھانہ سٹی نے اکبر کی رپورٹ پر چھ افراد وزیر، عالمگیر، عزیر، صمد، ریحان اور عمیر کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ دوسری جانب زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے بعد کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ وقوعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال بچوں کو اغواء کرنے والی خانہ بدوش عورت گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker