شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکہ کے 2 جنگی طیارے جاپان کے قریب سمندر میں گر کر تباہ، 6 اہلکار لاپتہ

امریکہ کے 2 جنگی طیارے جاپان کے قریب سمندر میں گر کر تباہ، 6 اہلکار لاپتہ

ٹوکیو(ڈیسک نیوز) امریکی فوج کے دو طیارے جاپان کے قریب سمندر میں ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گئے، ایک اہل کار کو بچا لیا گیا، 6 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔امریکی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں۔ دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر سٹیشن سے اڑان بھری تھی۔حادثے کے وقت دونوں طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سی ون تھرٹی ٹینکر پر عملے کے 5 اور ایف 18 فائٹر پر 2 ارکان سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پتنگ کا دور جلد ختم ہونے والا ہے، بلاول بھٹو زرداری