پاکستانتازہ ترین

ڈالر مہنگا کرنے والوں کو چاہیے کہ پہلے وزیراعظم کو بتا دیا کریں، سراج الحق

لاہور (پاک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھانے والوں کو چاہیے کہ پہلے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا کریں۔ایوان اقبال لاہور میں جماعت اسلامی کے خواتین یوتھ ونگ سے خطاب کے دوران سراج الحق نے قرار دیا کہ ایک وزیر صاحب کا بھی یہ کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، وہ نہیں جانتے کہ اِس سے غریب آدمی کی مت ماری جاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نئے سرے سے اپنی ترجیحات طے کریں جن سے عوام کو ریلیف مل سکے۔اُن کا کہنا تھا کہ ترقی کا پہلا ہدف مرغے اور مرغیاں نہیں ہوتیں، ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے، ملک کا مسئلہ وسائل نہیں بلکہ اِن کی منصفانہ تقسیم کا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ اُس آدمی کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا جو وعدہ پورا نہیں کرتا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button