شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: پختہ سڑکوں پر چلنے والی مٹی سے بھری ٹرالیوں سے گرد و غبار کے طوفان،حادثات میں اضافہ لوگ بیمار

بھائی پھیرو: پختہ سڑکوں پر چلنے والی مٹی سے بھری ٹرالیوں سے گرد و غبار کے طوفان،حادثات میں اضافہ لوگ بیمار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پختہ سڑکوں پر چلنے والی مٹی سے بھری ٹرالیوں سے گرد و غبار کے طوفان ۔سڑکوں پر سفر کرنا دشوار،حادثات میں اضافہ لوگ بیمار ۔ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ بھرکی پختہ سڑکوں پر مٹی سے بھری ٹرالیوں نے عوام اور ٹریفک کیلیے شدید مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔ان سڑکوں پر مٹی کی ٹرالیوں سے گرنے والی مٹی کی وجہ سے سڑک پر جگہ جگہ سے اڑنے والی مٹی کے مرغولوں سے مسافر بھوت بن جاتے ہیں اور اڑنے والی مٹی سے ارد گرد کی آبادیوں کے عوام اور سفر کرنے والے مسافر سانس،دمہ اور الرجی کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندہ در گور بن چکے ہیں۔ٹرالیوں سے اڑنے والی دھول کی وجہ سے پیچھے آنے والی گاڑیوں کو کچھ نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے آئے روز جان لیوا حادثات میں کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔یہ سب کچھ ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کے افسران کی نظروں کے سامنے ہو رہا ہے مگر یہ محکمے خاموش تماشائی بنے لوگوں کے مرنے اور بیمار ہونے کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔سماجی رہنماؤں تنویر بابو،احمد جمال اور دیگر درجنوں افرادنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سڑکوں پر چلنے والی مٹی کی ٹرالیوں کو فوری طور پر بند کرائیں تاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی سینیٹر جان مکین انتقال کر گئے