شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اعظم سواتی وزارت سے مستعفی

اعظم سواتی وزارت سے مستعفی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں مقدمے کا سامنا کر رہے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اعظم سواتی کے اقدام کو نئے پاکستان کا نیا رخ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں سزا یافتہ لوگ بھی عہدوں سے چمٹے رہتے تھے، اعظم سواتی دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے انتہائی عمومی تحقیقات پر بھی استعفی دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے متعارف کردہ خود احتسابی کے عمل کی مثال انتہائی جدید جمہوری ممالک میں ہی ملتی ہے، یہی روایات نئے پاکستان کا نیا رخ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں کیس کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔اعظم سواتی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ موجودہ حالات میں وزارت کا قلمدان اپنے پاس نہیں رکھ سکتا، اعلیٰ اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہو رہا ہوں، کسی عہدے کے بغیر اپنا کیس لڑوں گا اور سپریم کورٹ کے سامنے اپنا دفاع کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:شہبازشریف کا دورہ اوکاڑہ، کارکنوں کی تیاریاں شروع