شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / تحصیل پتوکی کے علاقے دینا ناتھ میں شادی شدہ لڑکی 19سالہ سدرہ بی بی اغوا

تحصیل پتوکی کے علاقے دینا ناتھ میں شادی شدہ لڑکی 19سالہ سدرہ بی بی اغوا

پتوکی (تحصیل رپورٹر )تحصیل پتوکی کے علاقے دینا ناتھ میں شادی شدہ لڑکی 19سالہ سدرہ بی بی اغوا۔پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دینا ناتھ کے رہائشی وسیم شہزاد کی بیوی انیس سالہ سدرہ بی بی سودا سلف لینے کیلئے اڈا دینا ناتھ پر گئی اور سودا خریدنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ اظہر علی اور انکے ساتھیوں نے روک لیا اور زبردستی اغوا کر کے لے گئے اغوا ہونے والی لڑکی سدرہ بی بی کے شوہر وسیم شہزاد نے پولیس کو تحریری طور پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا صدر پولیس نے اغوا ہونے والی لڑکی کے شوہر کی تحریری درخواست پر ملزم اظہر علی سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تاہم ابھی تک پولیس اغوا ہونے والی لڑکی کا کوئی سراغ نہیں لگاسکی۔

یہ بھی پڑھیں  پرانے طرز کی سیاست اور انداز حکومت ناکام ہوگئے، عمران خان