شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ابوظہبی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 وکٹوں پر 272 رنز

ابوظہبی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 وکٹوں پر 272 رنز

ابوظہبی (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل ختم ہو گیا، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 198رنزکی برتری حاصل ہو گئی۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹیسٹ کیریئرکی 19ویں سنچری سکور کی، کین ولیمسن 139رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ہینری نکولس 90 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں چوتھا روز کیوی بلے بازوں کے نام رہا، نیوزی لینڈ نے آج دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹیلر کیچ آؤٹ ہوگئے۔60 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان کین ولیمسن اور نکولس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعے کو 272 تک پہنچا دیا، دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک 212 رنز کی قیمتی پارٹرشپ ہوچکی ہے، آج جب کھیل ختم ہوا تو ولیمسن 139 اور نکولس 90 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جب کہ میچ ڈرا کی صورت اختیار کرسکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  ووٹ بمقابلہ سم