تازہ ترینفن فنکار

کترینہ کیف آج 29ویں سالگرہ منائینگی

katrinaممبئی(نمائندہ شوبز) این جی ٹی…بالی ووڈ کی پُرکشش ترین اداکارہ اور باربی ڈول کترینہ کیف 16جولائی کو29ویں سالگرہ منائینگی۔16جولائی1984کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان،فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا جسکے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہرممبئی منتقل ہوگئیں۔ 14سال کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم2003میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ تاہم قسمت کی دیوی 2007میں اُن پر مہربان ہونا شروع ہوئی جب انکی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک،عجب پریم کی گجب کہانی، راج نیتی،زندگی نہ ملیگی دوبارہ اور میرے برادر کی دلہن کو باکس آفس پربیحد کامیابی حاصل ہوئی جس پراُنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔آئٹم نمبر زشیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول گذشتہ برس بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئیں

یہ بھی پڑھیں  فوج کا الٹی میٹم مسترد، صدر مرسی کا عہدچھوڑنے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker