شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نیب ریفرنسز، احتساب عدالت کو 24 دسمبر تک فیصلہ سنانے کا حکم

نیب ریفرنسز، احتساب عدالت کو 24 دسمبر تک فیصلہ سنانے کا حکم

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز میں احتساب عدالت کو 24 دسمبر تک فیصلہسنانے کا حکم دے دیا ہے۔احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی مدت میں توسیع کے لیے خط لکھا گیا۔ جس پر سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کی مدت میں آٹھویں بار توسیع کرتے ہوئے ریفرنسز کی سماعت جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کیا۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وکیل 17 دسمبر شام چار بجے تک اپنے دلائل مکمل کر لیں تاکہ 24 دسمبرسے قبل فیصلہ سنایا جا سکے۔ریفرنسز کی مدت میں توسیع کی سماعت کے دوران چیف جستس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ حارث کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت مکمل کر کے 24 دسمبر تکفیصلہ سنانے کا حکم دے دیا ہے۔احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، چوہدری شجاعت حسین