شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین /  جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 برس بیت گئے۔

 جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 برس بیت گئے۔

کراچی(نمائندہ شوبز)سابق سنگر اور معروف نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 برس بیت گئے۔تفصیلات کے مطابق سن 7 دسمبر دوہزار سولہ کو جنید جمشید قومی ائیرلائن پی کے 661 کی پرواز کے ذریعے چترال سے واپس آرہے تھے کہ حویلیاں کے مقام پر طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں معروف مبلغ سمیت تمام ہی 47 مسافر شہید ہوگئے تھے، جہاز پھٹنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت کا عمل ڈین این اے کے ذریعے کیا گیا تھا۔بدقسمت طیارے میں سوار جنید جمشید کا یہ سفر 2016 کا آخری ثابت ہوا ۔جس کے بعد اُن کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی تاہم اُن کا انداز  بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ کےعلاقے مہاڑلساں میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ