شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو۔تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے ٹریکٹر ٹرالا تباہ

بھائی پھیرو۔تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے ٹریکٹر ٹرالا تباہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے ٹریکٹر ٹرالا تباہ۔الٹاٹرک والے چھ افراد نے آہنی راڈ مار مار کر ٹریکٹر مالک کے ساتھی کی ٹانگ توڑ دی۔درخواست کے باوجود ملزمان کے خلاف تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد رمضان کا ڈرائیورعدیل ،شہزاد اور فیصل کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالا پر سامان لاد کر لاہور سے جمبر جا رہاتھا کہ جب وہ جمبر کے قریب گلشن اڈا کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبر MNB1639کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی جس سے لاکھوں روپے کاٹریکٹر مکمل تباہ ہو گیا ۔مگر اسکا ڈرائیور اور ساتھی بال بال بچ گئے ۔لیکن ٹرک والوں عرفان،شان اور چار نامعلوم افراد نے الٹا ٹریکٹر سواروں پر حملہ کر دیااور آہنی راڈ مار کر عدیل کی ٹانگ توڑ دی۔اسی اثنا پندرہ نمبر پر کال کرنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تو حملہ آور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی عدیل کوجناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ٹریکٹر مالک محمد رمضان نے تحریری درخواست اور ڈاکٹری نتیجہ مقامی پولیس کو دے دی ۔تاہم ابھی تک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کچھ بات غذا سے متعلق