شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شیخ رشید کا فواد چوہدری کے بیان کے حوالے سے یوٹرن

شیخ رشید کا فواد چوہدری کے بیان کے حوالے سے یوٹرن

لاہور(ڈیسک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی یوٹرن لے لیا اور کہا ہے کہ فواد چوہدری تو میرا بھائی ہے۔ ان کی وزارت نہیں لے رہا۔لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان سے چار ملاقاتیں ہوئیں اور اس دورا ن انہوں نے وزارت اطلاعات دینے کی پیشکش کی۔شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری لندن میں 8 دن سے پکنک پر ہیں، میں نے ان سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آ جاؤ۔تاہم اب شیخ رشید نے اپنے یوٹرن لے لیا ہے اور کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں فواد چوہدری کی جگہ لے لوں۔ میرے پاس اتنی ہمت نہیں کہ دن رات کام کرتا رہوں۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:مشاہد حسین ہمدرد نونہال میں حکیم سعید کی برسی کے موقع پر بچوں کے ساتھ