تازہ ترینکھیل

شاہدآفریدی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی

afradiجارج ٹاؤن(نمائندہ سپورٹس) آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی، وہ 7 ہزار رنز بنانے اور 350 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے آل راؤنڈر بن گئے۔ بہترین ایک روزہ بولنگ پرفارمنس میں آل ٹائم لسٹ میں دوسرے نمبر پر آگئے، سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا قومی ریکارڈ بھی بہتر بنایا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار آل راؤنڈ پرفارم کرنے والے شاہد آفریدی ون ڈے تاریخ کی واحد کرکٹر بن گئے جنھوں نے 7 ہزار رنز اسکور کرنے کے ساتھ 350 وکٹیں بھی لی ہیں، ڈیوائن براوو ان کا 350 واں شکار ثابت ہوئے، وہ سب سے زیادہ ایک روزہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان میں وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد ان کا تیسرا نمبر ہے۔ ان کے علاوہ سنتھ جے سوریا دوسرے آل راؤنڈر ہیں جنھوں نے 300 پلس وکٹیں اور 7 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ آفریدی نے تیسری مرتبہ ایک میچ میں ففٹی پلس اسکور اور پانچ سے زائد وکٹیں لیں، ان کے سوا کوئی بھی پلیئر یہ کارنامہ ایک سے زائد مرتبہ انجام نہیں دے پایا، آخری مرتبہ بھی شاہد آفریدی نے ہی 2011 میں سری لنکا کے خلاف ایسا کیا تھا، مجموعی طور پر 16 مرتبہ ایک ہی میچ میں کسی پلیئر کی جانب سے پانچ وکٹیں اور ففٹی پلس اسکور بنایا جاچکا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button