شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ہاکی ورلڈکپ، ہالینڈ نے پاکستان کو5/1 سے شکست دے دی

ہاکی ورلڈکپ، ہالینڈ نے پاکستان کو5/1 سے شکست دے دی

نئی دہلی(نمائندہ سپورٹس) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں ہالینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔ میچ کے ساتویں منٹ میںبرنکمین نے گول کرکے ہالینڈ کو برتری دلوائی مگر دومنٹ بعد پاکستان کے عمر بھٹہ نے گول کرکے میچ برابر کردیا مگر اس کے بعد ہالینڈ نے پاکستان کو موقع نہ دیا اور مزید چار گول کرکے پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی ٹیونٹی ورلڈکپ:پاکستان اوربنگلہ دیش آج پھرآمنے سامنے