تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:حفظ کرنے والے طالب علم پر وحشیانہ تشدد کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے والے استادمقدمہ درج۔

پتوکی (تحصیل رپورٹر )مرکز یرموک پتوکی میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طالب علم پر وحشیانہ تشدد کرنے اور دو دن تک حبس بے جا میں رکھنے والے استاد محمد بن اسلام پر مقدمہ درج۔ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکز یرموک میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طالب علم نعیم پر موبائل چوری کا الزام لگا کر مدرسے کے استاد نے زبردست تشدد کانشانہ بنایااور کمرے میں دو روز تک حبس بے جا میں رکھا ۔۔جس پر تھانہ صدر پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والے مدرسے کے طالب علم محمد نعیم کے والد لیاقت علی کی تحریری درخواست پر صدر پولیس پتوکی نے مدرسے کے استاد محمد بن اسلام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔صدر پولیس پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ نے طالب علم محمد نعیم پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے.ماڈل ماہی علی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker