پاکستانتازہ ترین

پی پی 168 لاہور میں ضمنی الیکشن کا معرکہ، ووٹنگ جاری

لاہور(پاک نیوز) خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ن لیگ کے خالد قادری اور پی ٹی آئی کے اسد کھوکھر میں سخت مقابلہ متوقع ہے، 22 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ یہ نشست خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ نون کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے، 1 لاکھ 26 ہزار 912 ووٹرزاپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں 83 پولنگ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن پر 3000 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ رینجر اہلکار بھی پولنگ اسٹیشن پر موجود ہوں گے۔ڈی آئی آپریشنز لاہور کے مطابق ووٹرز کی 3 مقامات پر چیکنگ ہوگی، حلقے میں 83 پولنگ اسٹیشن اے بی اور سی کٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، 22 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button