شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نیب کا شکنجہ سخت، رانا ثنااللہ کیخلاف تحقیقات شروع

نیب کا شکنجہ سخت، رانا ثنااللہ کیخلاف تحقیقات شروع

لاہور(پاک نیوز) نون لیگ کے ایک اور رہنما کا نمبر لگ گیا۔ نیب نے رانا ثنااللہ پر فیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کر من پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کے الزام پر تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب نے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، انہوں نے انڈرپاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا، سابق صوبائی وزیر کیخلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  انتخابی نظام ٹھیک نہ ہوا تو اگلا الیکشن نہیں ہونے دیں گے،عمران خان